Credits
PERFORMING ARTISTS
Mehnaz
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Riaz-Ur-Rehman Saghar
Songwriter
Lyrics
دنیا سے کیا غرض، مِری دنیا تو آپ ہیں
دنیا سے کیا غرض، مِری دنیا تو آپ ہیں
جاؤں کہاں کہ جانِ تمنا تو آپ ہیں
بن مانگے مجھ کو آپ کی چاہت ہوئی نصیب
بن مانگے مجھ کو آپ کی چاہت ہوئی نصیب
آپ آئے زندگی میں تو جاگے مِرے نصیب
روشن ہے جس سے دل وہ اجالا تو آپ ہیں
جاؤں کہاں کہ جانِ تمنا تو آپ ہیں
اب رہ کے دور آپ سے کیسے جئیں گے ہم
اب رہ کے دور آپ سے کیسے جئیں گے ہم
یہ زندگی ہے آپ کی اب، آپ کی قسم
کیا جانوں نا خدا کو، کنارہ تو آپ ہیں
جاؤں کہاں کہ جانِ تمنا تو آپ ہیں
قدموں میں اب تو آپ کے گزرے گی زندگی
قدموں میں اب تو آپ کے گزرے گی زندگی
راہِ وفا میں پیار کی پھیلی ہے روشنی
سورج سے کیا ملے گا، سویرا تو آپ ہیں
جاؤں کہاں کہ جانِ تمنا تو آپ ہیں
دنیا سے کیا غرض، مِری دنیا تو آپ ہیں
جاؤں کہاں کہ جانِ تمنا تو آپ ہیں
Written by: Riaz-Ur-Rehman Saghar

