Music Video

Music Video

Credits

PERFORMING ARTISTS
Bashir Ahmed
Bashir Ahmed
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
B.A Deep
B.A Deep
Songwriter

Lyrics

یہ موسم، یہ مست نظارے
پیار کرو تو اِن سے کرو
کرتے ہیں یہ تم کو اشارے
پیار کرو تو اِن سے کرو
یہ موسم، یہ مست نظارے
اٹھلاتی یہ شوخ ہوائیں
بہتی ندیا، چنچل دھارے، چنچل دھارے
کِھلتی کلیاں، اُڑتے بادل
سچ مانو یہ سب ہیں تمھارے، سب ہیں تمھارے
جیون بھر کے ہیں یہ سہارے
پیار کرو تو اِن سے کرو
یہ موسم، یہ مست نظارے
کہتی ہیں رنگین بہاریں
"دل میں پیار کے دیپ جلا لو، دیپ جلا لو
بن جاؤ تم میت کسی کے
اور کسی کو اپنا بنا لو، اپنا بنا لو"
پھولوں میں ہے رنگ تمھارے
پیار کرو تو اِن سے کرو
یہ موسم، یہ مست نظارے
پیار کرو تو اِن سے کرو
کرتے ہیں یہ تم کو اشارے
پیار کرو تو اِن سے کرو
Written by: B.A Deep
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...