Credits
PERFORMING ARTISTS
Sahir Ali Bagga
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Imran Raza
Songwriter
Lyrics
ہر بشر ہے اک وسیلہ رب سے جو ملواتا ہے
خدمتِ انسان کا رستہ خدا تک جاتا ہے
یوں مدد کرتے ہوئے اعلان تو نہ کیجیے
عزتِ مجبور کو قربان تو نہ کیجیے
ہیں برابر سارے انساں، خود خدا نہ ہے کہا
بے بسوں کی بے بسی سب کو دکھانا ہے گناہ
سب کو دکھانا ہے گناہ
ہو، نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
(نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا)
دیکھتا ہے سب خدا
(کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا)
دیکھتا ہے سب خدا
سوچیے گر آپ کے بھی اِس طرح حالات ہوں
بھوک بچے کو لگی ہو، ماں کے خالی ہاتھ ہوں
دیکھنا آنسو کسی کی آنکھ میں آساں نہیں
بانٹنا غم فرض ہے، کرتا کوئی احساں نہیں
سب دیا رب کا ہے تو پھر کیا میرا اور کیا تیرا
بے بسوں کی بے بسی سب کو دکھانا ہے گناہ
سب کو دکھانا ہے گناہ
ہو، نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
میں ضرورت مند ہوں پر ہاتھ پھیلایا نہیں
دھوپ ہے سر پہ کڑی پر پھول مرجھایا نہیں
کانپتے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ دینے آ گئے
مشکلوں میں تم جو میرا ساتھ دینے آ گئے
شکر کرتے آنسوؤں نے دیکھ لی ہے انتہا
بے بسوں کی بے بسی سب کو دکھانا ہے گناہ
سب کو دکھانا ہے گناہ
ہو، نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
دیکھتا ہے سب خدا
جو کرے اچھا کسی کا اُس کا بھی ہوگا بھلا
یہ جہاں ہے امتحاں اور آخرت جس کا صلہ
وقتِ مشکل یہ کسی پہ بھی ہے آ سکتا کبھی
ہیں کسی کے دن بھلے اور ہے کہیں فاقہ کشی
ہے پتا اُس کو ہی چلتا درد جس نے ہے سہا
بے بسوں کی بے بسی سب کو دکھانا ہے گناہ
سب کو دکھانا ہے گناہ
ہو، نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
نہ دکھا تُو، نہ دکھا تُو درد دنیا کو میرا
کر چھپا کے نیکیاں کہ دیکھتا ہے سب خدا
دیکھتا ہے سب خدا
Written by: Imran Raza