Lyrics

پکارے راستے جن کو اُنھیں جانا ہی ہوتا ہے جدائی بھی تو موسم ہے، اِسے آنا ہی ہوتا ہے ہمارے دل میں رہتے ہو، اِسے نہ توڑ کر جاؤ بھلا کیسے کہیں تم سے، ہمیں نہ چھوڑ کر جاؤ جو تم نے ٹھان لی ہے تو بچھڑ جاؤ خدا حافظ، او یار میرے خدا حافظ، او پیار میرے خدا حافظ، او یار میرے خدا حافظ، او پیار میرے او یار میرے، او... او پیار میرے، خدا حافظ او یار میرے، او... ضروری تو نہیں، جاناں، محبت راس آ جائے جسے سوچیں، جسے چاہیں ہمارے پاس آ جائے بندھی سانسوں سے کوئی ڈور یوں توڑا نہیں کرتے کسی کو راستے میں اِس طرح چھوڑا نہیں کرتے جدائی کو یوں سہہ جانا کوئی آساں نہیں ہوتا کسی اجڑے ہوئے دل میں کوئی ارماں نہیں ہوتا نہ مڑ کے دیکھنا ہم کو، بچھڑ جاؤ خدا حافظ، او یار میرے خدا حافظ، او پیار میرے خدا حافظ، او یار میرے خدا حافظ، او پیار میرے او یار میرے، او... او پیار میرے، خدا حافظ او یار میرے، او... تیرے احسان، اے جاناں، بتا، کیسے بھلائیں گے؟ تمھاری یاد کے آگے ہمیشہ سر جھکائیں گے تمھارا شکریہ کہ درد کی سوغات دی تم نے میری صحرائی آنکھوں کو حسیں برسات دی تم نے تیرے احسان کا بدلا، بتا، کیسے اتاریں گے؟ نہیں کچھ بھی رہا باقی سو اپنی جان واریں گے یہی رسمِ محبت تو بچھڑ جاؤ خدا حافظ، او یار میرے خدا حافظ، او پیار میرے خدا حافظ، او یار میرے خدا حافظ، او پیار میرے او یار میرے، او... او پیار میرے، خدا حافظ او یار میرے، او...
Writer(s): Sahir Ali Bagga Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out