Top Songs By Mehdi Hassan
Credits
PERFORMING ARTISTS
Mehdi Hassan
Lead Vocals
COMPOSITION & LYRICS
Saeed Gilani
Songwriter
Lyrics
یہ گلاب جیسا چہرہ، یہ ادائیں قاتلانہ
یہ گلاب جیسا چہرہ، یہ ادائیں قاتلانہ
تجھے جب سے میں نے دیکھا دل ہو گیا نشانہ
یہ گلاب جیسا چہرہ، یہ ادائیں قاتلانہ
تُو میر کی غزل ہے، غالب کا شعر ہے تُو
تُو میر کی غزل ہے، غالب کا شعر ہے تُو
احساس کو جگائے تیرے حسن کا یہ جادو
مجھے ڈر ہے، چھین لے نہ کہیں تجھ کو یہ زمانہ
یہ گلاب جیسا چہرہ، یہ ادائیں قاتلانہ
جو ملے تیرا اشارہ، کچھ خواب میں سجا لوں
جو ملے تیرا اشارہ، کچھ خواب میں سجا لوں
سینے کی دھڑکنوں میں تیرا پیار میں چھپا لوں
میری زندگی میں آ کے کہیں پھر چلی نہ جانا
یہ گلاب جیسا چہرہ، یہ ادائیں قاتلانہ
جو خدا نے خود تراشہ وہی شاہکار ہے تُو
جو خدا نے خود تراشہ وہی شاہکار ہے تُو
جیون کو رنگ بخشے تیری زلف کی یہ خوشبو
تُو ملی تو مل گیا ہے مجھے جینے کا بہانہ
یہ گلاب جیسا چہرہ، یہ ادائیں قاتلانہ
تجھے جب سے میں نے دیکھا دل ہو گیا نشانہ
یہ گلاب جیسا چہرہ، یہ ادائیں قاتلانہ
Written by: Saeed Gilani