Lyrics

جانِ تمنا، جانِ ادا، تجھے جیسا ہے سوچا پایا وہی سورج کی کرنوں سا اک چہرہ دیکھا ہے تم سا میں نے نہیں میری محبت کا ہر لمحہ تجھ میں ہی گم سا گیا نہ میں ہوں عاشق، نہ میں دیوانہ کہہ دو مجھے جو، پیا تیرا میرا ہے پیار امر تُو چاہے تو قدموں میں سر رکھ دوں یہ جیون کیا، گر مانگے تُو میری جاں نذر کر دوں تیرا میرا ہے پیار امر نورِ جہاں اور نورِ محبت دونوں جڑے تجھ سے، پیا "پاگل" یا "جوگی" مجھ کو کہو تم ہاں، میرا عشق سب سے جدا تیری ہی خاطر لوں سَو جنم میں چاہے ہو جو بھی بھلا نہ میں ہوں عاشق، نہ میں دیوانہ کہہ دو مجھے جو، پیا تیرا میرا ہے پیار امر تُو چاہے تو قدموں میں سر رکھ دوں یہ جیون کیا، گر مانگے تُو میری جاں نذر کر دوں تیرا میرا ہے پیار امر او، جب سے ملی تُو، دل کو یقیں ہے تیرے لیے ہی میں ہوں بنا لوٹا ہے دل کو تیری ادا نے یہ کیسا مجھ پہ جادو کیا؟ میری دعا میں، میری صدا میں ہوتا ہے نام تیرا نہ میں ہوں عاشق، نہ میں دیوانہ کہہ دو مجھے جو، پیا تیرا میرا ہے پیار امر تُو چاہے تو قدموں میں سر رکھ دوں یہ جیون کیا، گر مانگے تُو میری جاں نذر کر دوں یہ جیون کیا، گر مانگے تُو (جانِ وفا) میری جاں نذر کر دوں (جانِ ادا) یہ جیون کیا، گر مانگے تُو میری جاں نذر کر دوں
Writer(s): Ahmed Jahanzeb Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out