Music Video

Music Video

Lyrics

[Chorus]
​چل دیے تم کہاں پہ دیکھو یہاں آ کے
راستوں میں ہی دل کھو رہا ہے
چل دیے تم کہاں پہ دیکھو مسکرا کے
آنکھوں میں ہی دل کھو رہا ہے
[Verse 1]
​ایک امید، ایک پیار کی نظر میں کھو گئی
ایک زندگی تھک ہار کے قبر میں سو گئی
ایک رات تھی جو حصے میں آئی تھی اب مگر
تم سے ملی تو وہ مجھ سے بے خبر سی ہو گئی
ایک امید تجھ سے تھی جڑی اور آیا تو نہیں
خواب تھا میرا تو پھر مجھے جگایا کیوں نہیں
اتنے غم جو مل رہے ہیں مجھ کو، اس کی کیا وجہ ہے
میں نے تو کبھی تمھارا دل دکھایا بھی نہیں
​دل دکھایا جب نہیں ہے، تو ہے خود سے کیوں خفا
اس امید، اس پیار کی نظر میں تھی وفا
تیری زندگی تو سو گئی پر میری رو رہی ہے
میری راتیں مجھ سے راضی ہیں پر دن ہے بے وفا
ایک امید تیری مجھ سے تھی جُڑی، یہ مان لی
جاگی خواب سے تو حقیقت نے میری جان لی
تم مجھ کو تو پکارو، صرف میرا نام لو
آؤ، میری جانب، آ کے میرا ہاتھ تھام لو
کہ اب نہیں ہے وعدوں پر یقین
تم بھی وہ نہیں ہو اور ہم بھی وہ نہیں
کہ کیوں نہیں ہے تیری وہ ہنسی
میں تو رو رہا ہوں، تو تو رو نہیں
[Chorus]
​چل دیے تم کہاں پہ دیکھو یہاں آ کے
راستوں میں ہی دل کھو رہا ہے
چل دیے تم کہاں پہ دیکھو مسکرا کے
آنکھوں میں ہی دل کھو رہا ہے
[Verse 2]
​کمروں میں صفحے میرے یہ پھیلے ہی رہیں گے
خواب آنکھوں میں بس تیرے ہی رہیں گے
تجھ سے دوریاں ہوں جتنی بھی بھلے
ہم تیرے ہی تھے، تیرے ہی ہیں، تیرے ہی رہیں گے
سوال زندگی تھی، تم جواب ہو گئے ہو
دیکھتے ہی دیکھتے تم خواب ہو گئے ہو
سوچتا تھا، بھول جاؤں گا تجھے
پر بھول بھول کے تم میری یاد ہو گئے ہو
کاش کہ تم سمجھ پاتی میرے پیار کو
دل کو اپنے فیصلے کا اختیار دو
گر تمھیں قبول ہے دل کی سودا بازی
میرا انتظار لے کے بے حساب پیار دو
​وار دو مجھ پہ ساری ذمہ داریاں
اتار دو تم کتابوں میں کہانیاں
کس طرح سے کٹ رہی ہے، مجھ پہ کیا گزر رہی ہے
تم نے جانا ہی نہیں ہے کبھی، جانِ جاں
اب تم یاد آ رہے ہو، بے حساب آ رہے ہو
دور ہو کے بھی تم میرے پاس آ رہے ہو
اس قدر بھی بے رخی کوئی کرتا ہے بھلا
میری جان جا رہی ہے، تم کہاں جا رہے ہو
دل ٹوٹ سا گیا ہے، آنکھیں یاد کر رہی ہیں
تصویروں سے تیری کب سے بات کر رہی ہیں
دھڑکنیں بھی اب یہیں پکارتی ہیں
آ جاؤ، آ جاؤ
[Chorus]
​چل دیے تم کہاں پہ دیکھو یہاں آ کے
راستوں میں ہی دل کھو رہا ہے
چل دیے تم کہاں پہ دیکھو مسکرا کے
آنکھوں میں ہی دل کھو رہا ہے
Written by: Ahad Khan, Raffey Anwar, Usama Ali
instagramSharePathic_arrow_out

Loading...