Music Video

Credits

PERFORMING ARTISTS
Iqbal Bano
Iqbal Bano
Performer
COMPOSITION & LYRICS
Faiz Ahmed Faiz
Faiz Ahmed Faiz
Songwriter

Lyrics

دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سراب دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سراب دشتِ تنہائی میں دوری کے خس و خاک تلے کِھل رہے ہیں تیرے پہلو کے سمن اور گلاب دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں دشتِ تنہائی میں... اٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تیری سانس کی آنچ اپنی خوشبو میں سلگتی ہوئی مدھم مدھم دور افق پار چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ گر رہی ہے تیری دل دار نظر کی شبنم دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں دشتِ تنہائی میں... اِس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں، رکھا ہے دل کے رخسار پہ اِس وقت تیری یاد نے ہات یوں گماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبحِ فراق ڈھل گیا ہجر کا دن، آ بھی گئی وصل کی رات دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سراب
Writer(s): Iqbal Bano Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out