Music Video

Lyrics

اے میری زندگی، اے میرے ہم سفر دل کو تم سے بچھڑنے کا غم ہے مگر اک کہانی سمجھ کے بھلا دو مجھے ...بھلا دو مجھے میرے ساتھی، تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر میری مجبوریوں کی تمہیں کیا خبر اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں تمہیں ...بھلا دوں تمہیں ہر کہانی کو انجام ملتا نہیں آرزو کا ہر اک پھول کھلتا نہیں یوں سمجھنا کہ ہم تم ملے ہی نہ تھے یوں سمجھنا کہ ہم تم ملے ہی نہ تھے پیار ہے اک سزا... پیار ہے اک سزا، یہ نہیں تھی خبر میرے ساتھی، تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر میری مجبوریوں کی تمہیں کیا خبر اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں تمہیں ...بھلا دوں تمہیں غم اٹھانے کا مجھ میں نہیں حوصلہ لوٹ آؤ، تمہیں دے رہی ہوں صدا ان اندھیروں سے آ کے چھڑا لو مجھے ان اندھیروں سے آ کے چھڑا لو مجھے چھپ گئے ہو کہاں؟ چھپ گئے ہو کہاں، مجھ سے تم روٹھ کر؟ اے میری زندگی، اے میرے ہم سفر میری مجبوریوں کی تمہیں کیا خبر اک کہانی سمجھ کے بھلا دو مجھے ...بھلا دو مجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں تمہیں ...بھلا دوں تمہیں
Writer(s): Masroor Anwar, Sohail Rana Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out