album cover
album cover
Marzi was released on August 21, 2026 by Third Fret as a part of the album Mehmaan
AlbumMehmaan
August 21, 2026
LabelThird Fret
BPM96
Melodicness
Acousticness
Valence
Danceability
Energy

Lyrics

نہ ستا، گھر آ جا نا
تجھے کیا گلہ، گھر آ جا نا
اندھیروں میں ہے، دل میرا
بن غیروں کا، اجالا نا
وے ماہی
کرتے تو پھر کرتے کیا
غم حصے میں ہمارے
ہم کو پل دو پل جو ملتے تھے
وہ سکھ نہ تھے ہمارے
ادھر چند لمحوں میں من بکتے
یہ دنیا کے رواج ہیں
پر تُو لگتی نہ تھی دنیا سے
تجھے حوروں میں گنا ہے
پر مرضی، جانا جو تیرا انتخاب
پر نہیں کرتے وہ وعدے جو ہوں پورے نہ
کر دے خود غرضی، تجھے آیا جانا وہی راس
تیری مرضی، جانا جو تیرا انتخاب
میں دھندلا سا ہوں، اور یہ دل اکثر دکھتا ہے
آزاد تھا، ویرانیوں میں گھٹتا ہے
قبول نہیں ہوتی یہ جدائی
ملاقات کی امید میں ہم، جانا، کوئی الوداع نہیں
ایک جھلک تیری دکھ گئی تھی خوابوں میں
ایک جھلک سے ہی مدتوں تک لطف آئے
تیرا نہ آنا میری چاہتوں پہ نکتہ ہے
تم نے رخ موڑا ایسے، پھر نہ رک پائے، پر تیری
مرضی ہے سر آنکھوں پہ، حکم ہے
ہم یہاں کس گھڑی کو سہتے
اور تُو دل لگی میں گم ہے
ہم نہ مل سکے، یہ آنکھیں اسی سلسلے میں نم ہیں
تیرے چہرے پہ معصومیت، فیصلوں میں ستم ہے
چاند سے لگے تھے تم، اور رات میں جدا ہوئے ہو
مان تھے تم میرے جانا، مان کے ہی نہ رکے ہو
رابطوں کے لیے ترسے، جب سے منقطع ہوئے وہ
تم تھے ایک حسین خیال، اب حادثہ ہی رہ گئے ہو
کرتے تو پھر کرتے کیا
غم حصے میں ہمارے
ہم کو پل دو پل جو ملتے تھے
وہ سکھ نہ تھے ہمارے
ادھر چند لمحوں میں من بکتے
یہ دنیا کے رواج ہیں
پر تُو لگتی نہ تھی دنیا سے
تجھے حوروں میں گنا ہے
پر مرضی، جانا جو تیرا انتخاب
پر نہیں کرتے وہ وعدے جو ہوں پورے نہ
کر دے خود غرضی، تجھے آیا جانا وہی راس
تیری مرضی، جانا جو تیرا انتخاب
پر مرضی، جانا جو تیرا انتخاب
پر نہیں کرتے وہ وعدے جو ہوں پورے نہ
کر دے خود غرضی، تجھے آیا جانا وہی راس
Written by: AFUSIC

Loading...