Lyrics

دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو جا بہ جا، جو بہ جو جا بہ جا، جو بہ جو چال دیکھو تو مستی بھری چال ہے چال دیکھو تو مستی بھری چال ہے حال دیکھو تو بس حال بے حال ہے عشق تو لال ہے، عشق تو لال ہے عشق تو لال ہے، عشق تو لال ہے دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو کون ہیں لوگ یہ زخم کھائے ہوئے دل کی میّت کو سر پہ اٹھائے ہوئے؟ آرزوئیں کہاں بیچ کر ائے ہیں آج آئے ہیں، پوچھو، یہ کیا لائے ہیں اک محبت سے یہ نہ سنبھالے گئے اک محبت نہ اِن سے سنبھالی گئی زندگی بس امیدوں بھری جیب تھی زندگی بس امیدوں بھری جیب تھی جیسے خالی ملی ویسے خالی گئی کیا ملا ہے محبت کے بازار سے؟ کیا ملا ہے محبت کے بازار سے؟ آج پھرتے ہو دل کو نقد ہار کے یہ محبت بھی دشمن کی اک چال ہے عشق تو لال ہے، عشق تو لال ہے عشق تو لال ہے، عشق تو لال ہے دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو جب کہا تھا، "محبت گناہ تو نہیں" پھر گناہ کے برابر سزا کیوں ملی؟ زخم دیتے ہو، کہتے ہو، "سیتے رہو" جان لے کر کہو گے کہ جیتے رہو پیار جب جب زمیں پر اتارا گیا زندگی تجھ کو صدقے میں وارا گیا پیار زندہ رہا مقتلوں میں مگر پیار زندہ رہا مقتلوں میں مگر پیار جس نے کیا ہے وہ مارا گیا حد یہی ہے تو حد سے گزر جائیں گے حد یہی ہے تو حد سے گزر جائیں گے عشق چاہے گا، چپ چاپ مر جائیں گے یہ محبت میں نکلی ہوئی فال ہے عشق تو لال ہے، عشق تو لال ہے عشق تو لال ہے، عشق تو لال ہے دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو دل کی رگ رگ سے ٹپکا ہوا ہے لہو (لال عشق، ١٤ October سے ہفتہ رات ٨ بجے)
Writer(s): Ameer Feroz, Khalil Ur Rehman Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out