Lyrics

تم نے کہنا تھا جو بھی وہ سب کہہ دیا جو سننا تھا مجھ کو سنائی تو دے میں نے مانا بہت ہے محبت تمھیں محبت اگر ہے دکھائی تو دے کیسی ہے تنہائی، درد کی ہے شام آئی مولا، میرے مہرباں، دی ہے کیوں رسوائی کیسی ہے تنہائی، درد کی ہے شام آئی مولا، میرے مہرباں، دی ہے کیوں رسوائی جس کو چاہا سدا اُس کے ہاتھوں ہی سے زندگی چھن گئی روگ ایسا لگا میرے ہونٹوں پہ جاگی ہنسی چھن گئی تم نے کہنا تھا جو بھی وہ سب کہہ دیا جو سننا تھا مجھ کو سنائی تو دے میں نے مانا بہت ہے محبت تمھیں محبت اگر ہے دکھائی تو دے تیرے آنے سے بھی آیا نہ سکوں اِس دل کو بے اثر ہی لگا کیوں یہ مرہم اِس دل کو جانے ناراض کیوں میرے سجدوں سے ہوتی رہی ہر دعا میں نے ڈھونڈا اُسے زندگی تو نہ تھی زندگی کی جگہ تم نے کہنا تھا جو بھی وہ سب کہہ دیا جو سننا تھا مجھ کو سنائی تو دے میں نے مانا بہت ہے محبت تمھیں محبت اگر ہے دکھائی تو دے
Writer(s): Sabir Zafar, Waqar Ali Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out