Laapata
5,522
Rap
Laapata was released on May 30, 2025 by rearts records as a part of the album Laapata - Single
Music Video
Music Video
Credits
PERFORMING ARTISTS
Jokhay
Performer
Talha Anjum
Rap
Umair Khan
Sampler
COMPOSITION & LYRICS
Talha Anjum
Songwriter
Umair Khan
Songwriter
PRODUCTION & ENGINEERING
Umair Khan
Producer
Lyrics
[Verse 1]
دل کا کیا ہی لینا ہے سیاستوں سے
تو راج کرتی دل کی ان ریاستوں پہ
چاند جو گلی میں نکلا آج پھر سے
مطلب چاند اتر چکا ہے دیکھو آج چھت سے
تجھے کس سے مانگوں، مانگا سو دفعہ جو رب سے
تیرے جانے کے بعد سویا نہیں ہوں کب سے
میں تیرے بچھڑنے پہ رویا ہوں ایک عمر میرے یار
ایک زمانہ ہو گیا رویا نہیں ہوں کب سے
مطلب کہ دو عمریں گزری ہیں تیرے ہجر میں
ایک اداس ہو کے اور ایک تیری فکر میں
[Verse 2]
بجھتے دیے سے جب دھوئیں اٹھتے دکھ رہے
سن کے رونگٹے کھڑے ہوں جب ہم لکھ رہے
اب تم آؤ تو یہ یاد رکھنا ستمگر
نہیں آئیں گے ملنے تمہیں دروازے تک
کیا پوری زندگی کے لیے تنہا ہو گیا ہوں
میرے خواب تو بس رہ گئے نا آدھے اب
دل تو دیتا ہے مجھے صرف دلاسے ہی
کوئی مشورہ، کوئی صلح بھی دے
آ بھی جا، یہ آنکھیں تھک گئی ہیں جاگ کر
سرہانے بیٹھ کے مجھے سلا ہی دے نا جانِ من
[Verse 3]
جو تیرے پیچھے عمر ایک گزاری اس کا کیا
تو لاپتہ ہوا ہے، مجھ کو مل نہیں رہا
زندگی ہے تیرے بن ایک صحرا کی طرح
تیرا ساتھ مجھ پہ ہے بہار کا سماں
تو مل ہی نا سکا، تو مل ہی نا سکا
اے میرے ادھورے پن کی آخری وجہ
تو مل ہی نا سکا، تو مل ہی نا سکا
اے میرے ادھورے پن کی آخری وجہ
Written by: Talha Anjum, Umair Khan


